Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں طلباء اور فوج کے مابین جھڑپیں

کشمیر میں طلباء اور فوج کے مابین جھڑپیں

سری نگر ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں پیر کے روز فوج نے گرمائی دارالحکومت سری نگر اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں احتجاجی طلباء کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس دوران یہاں مولانا آزاد روڈ پر واقع سری پرتاب کالج و ہائر سکینڈری اسکول کے باب الداخلے کے نزدیک فوج نے احتجاجی مظاہرے کے دوران چار طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔ فوج نے یہاں گاندھی میموریل کالج اور ایم پی ایم ایل ہائر سکینڈری اسکول کے احتجاجی طالب علموں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان اطلاعات کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں کے طلباء کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ تاہم جب احتجاجی طلباء نے پرامن طور پر منتشر ہونے سے انکار کیا تو فوج نے ان کے خلاف پہلے لاٹھی چارج اور بعدازاں آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT