Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم

کشمیر میں طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم

سرینگر ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : کشمیر کے ضلع گندیربل میں آج سنگباری کرنے والے طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم میں کم از کم 15 افراد بشمول 8 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گندیربل ٹاون میں منی سکریٹریٹ کے قریب ٹریفک پولیس کی بے حسی کے خلاف طلباء کا ایک گروپ سنگباری کررہا تھا ۔ ایک گاڑی میں سوار ان طلباء کو آج صبح روک دیا گیا تھا ۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارروائی سے انہیں تعلیمی نقصان اٹھانا پڑا ۔ پولیس عہدیداروں نے برہم طلباء کو خاموش کروانے کی کوشش کی لیکن کوئی اثر نہیں ہوا ۔ جب احتجاجی طلباء پرتشدد ہوگئے تو پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات پر قابو پالیا ۔ اس تصادم میں 7 احتجاجی اور 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے انہیں مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ٹیکسی آپریٹرس نے بھی مصروف ترین مارکٹ سے دوسرے علاقہ کیاب اسٹانڈ منتقلی کے خلاف احتجاج کیا اور بتایا کہ سرکاری انتظامیہ کے اس اقدام سے ان کا روزگار متاثر ہوجائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT