Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ ، ایک جوان ہلاک

کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ ، ایک جوان ہلاک

سرینگر ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : شمالی کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ اینکاونٹر میں ایک جوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی جوان اوم ویر سنگھ کو فی الفور ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ ہندواڑہ کے واستر جنگل میں عسکریت پسندوں کی روپوشی کی اطلاع پر سیکوریٹی فورسیس نے کل رات تلاشی مہم شروع کردی ۔ جس کے دوران اینکاونٹر میں ایک جوان مارا گیا ۔ دریں اثناء ضلع اننت ناگ میں بھی عسکریت پسندوں کے گرینڈ حملہ میں ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آج دوپہر اننت ناگ ٹاون میں واقع کورٹ کامپلکس کے باہر ایک سینئیر پولیس آفیسر کی گاڑی پر گرینڈ پھینکا لیکن یہ گرینڈ سڑک کے کنارے پھٹ پڑا ۔ جس میں ایک پولیس کانسٹبل غلام حسین زخمی ہوگیا ۔ جو کہ پولیس آفیسر کا شخصی محافظ تھا ۔ حملہ کے وقت اسٹیٹ ویجلنس آرگنائزیشن سے وابستہ پولیس آفیسر عدالت کے احاطہ میں تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT