Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں عسکری حملے ‘ سکیوریٹی ایجنسیوںمیں تشویش کی لہر

کشمیر میں عسکری حملے ‘ سکیوریٹی ایجنسیوںمیں تشویش کی لہر

سرینگر / نئی دہلی 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سرینگر میں آج تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت نے سکیوریٹی اداروں میں تشویش پیدا کردی ہے ۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب سرحد پار سے در اندازی بڑھ گئی ہے اور انٹلی جنس اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مقامی نوجوان دہشت گرد گروپس میں شامل ہو رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس واقعہ پر ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس نے ان حملوں کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ یہ در اصل دہشت گرد گروپس کی مایوسی میں کی گئی کارروائی ہے ۔ سرینگر میں دیڑھ گھنٹے کے وقفہ میں ہوئے دو حملوں میں تین پولیس اہلکار آج ہلاک ہوگئے تھے ۔ ڈی جی پی کے راجندر کمار و آئی جی ( کشمیر ) ایس جے ایم گیلانی نے کہا کہ یہ در اصل عسکریت پسندی گروپس کی مایوسی کا حصہ ہے اور کچھ نہیں۔ سکیوریٹی ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کے ذرائع نے تاہم اس پر محتاط رویہ اختیار کیا ہے کیونکہ انٹلی جنس نے پہلے ہی ایسے حملوں کے تعلق سے خبردار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT