Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں عسکری خواتین نے پاکستانی پرچم لہرایا

کشمیر میں عسکری خواتین نے پاکستانی پرچم لہرایا

سرینگر،14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی عسکریت پسند تنظیم دختران ملت نے آج پڑوسی ملک پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرایا اور اُن کا قومی ترانہ پیش کیا۔ تنظیم کی سربراہ آسیہ اندروبی کی زیرقیادت کارکنوں کا گروپ شہر کے مضافاتی علاقہ بچپورہ میں اکٹھا ہوا اور پاکستان کی یوم آزادی تقریب منائی۔ علحدگی پسند کارکن گزشتہ دو عشروں سے 14 اگسٹ کے موقع پر پاکستانی پرچم لہراتے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے بعد سے ایسے واقعات بڑھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT