Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں ’عید گاہ چلو ‘اپیل ناکام ،گیلانی اور میر واعظ گرفتار

کشمیر میں ’عید گاہ چلو ‘اپیل ناکام ،گیلانی اور میر واعظ گرفتار

سرینگر ، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی ‘مزار شہداء عیدگاہ چلو’ کال کو ناکام بنادیا۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے لوگوں کو مزار شہداء عیدگاہ سری نگر پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے وہاں شیخ عبدالعزیز کے حق میں منعقد ہونے والی مجوزہ اجتماعی فاتحہ خوانی کی مجلس میں شریک ہونے کے لئے کہا تھا۔ مرحوم شیخ عزیز کو سال 2008 میں آج ہی کے دن سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر اُس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا جب وہ ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی جانب بڑھ رہے تھے ۔علیحدگی پسند قیادت کی کال کو ناکام بنانے کے لئے سری نگر کے ڈاون ٹاون اور شہرخاص میں گزشتہ 34 دنوں سے نافذ کرفیو میں آج مزید سختی لائی گئی تھی۔ اگرچہ حریت کانفرنس (ع) لیڈر مولانا مسرور عباس انصاری کی قیادت میں نواح کدل سے درجنوں لوگوں نے کرفیو توڑتے ہوئے مزار شہداء کی جانب جانے کی کوشش کی، تاہم وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کرکے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

TOPPOPULARRECENT