Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قرارداد منظور

کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قرارداد منظور

گوشت پر پابندی کے مسئلہ پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کے بعد اقدام
سری نگر۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی ارکان کی جانب سے ایک آزاد رکن اسمبلی پر شدید حملے اور گوشت پر پابندی کے مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کے چند دن بعد اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کو وقفہ سوالات کے ختم ہونے کے فوری بعد منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن این سی لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاست کی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔ رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید پر کل کئے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ریاست کی پہچان نہیں ہے۔ لہٰذا اس ایوان کو ایک قرارداد منظور کرنا چاہئے جس کے ذریعہ عوام تک یہ پیام پہنچایا جاسکے کہ ریاست میں بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری ضروری ہے۔ عمر عبداللہ کی اس تجویز کی چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے بھی توثیق کی اور عمر عبداللہ کی ستائش کی کہ انہوں نے بہتر قدم اٹھایا ہے۔ ہم نے کل اپنی ریاست کے چہرے کو جس طرح مسخ کیا تھا ، اسے بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ کشمیر کے عوام کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT