Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں فوجی کرنل ہلاک اور پولیس کانسٹبل زخمی

کشمیر میں فوجی کرنل ہلاک اور پولیس کانسٹبل زخمی

سرینگر۔/17نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج عسکریت پسندوں نے عصری تربیت یافتہ کمانڈو فورس کے ایک کرنل کو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔کمانڈنگ آفیسر راشٹریہ رائفل کرنل سنتوش کی زیر قیادت ایک خصوصی ٹیم علاقہ حاجی ناگ کے گھنے جنگل میں تلاشی مہم پر تھی وہاں پر چھپے ہوئے عسکریت پسند وں کی اچانک فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں ہاسپٹل منتقل کرنے پر جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ فائرنگ میں زخمی ایک پولیس کانسٹبل دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ جنگل میں روپوش عسکریت پسندوں کو باہر نکالنے کیلئے فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔ فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جبکہ وہ اس کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر تلاشی لے رہے تھے۔ ایک فوجی جوان پہلے دن کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ ابتداء میں 13 نومبر کو ربط پیدا کرنے پر عسکریت پسند گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے اور فوج ان کا تعاقب جاری نہیں رکھ سکی۔

TOPPOPULARRECENT