Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں فوج اور بی ایس ایف کے خلاف  پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا

کشمیر میں فوج اور بی ایس ایف کے خلاف  پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا

سرینگر ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر پولیس نے آج کہاکہ کشمیر میں سیکوریٹی فورسیس کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جنہوں نے سنگباری سے بچنے کیلئے ایک نوجوان شہری کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا اور بٹامالو میں ایک نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ 9 اپریل کو پیش آئے واقعہ کے ویڈیو کلپ کی بڑے پیمانے میں گشت کے بعد بیرواہ پولیس اسٹیشن نے فوج کے نامعلوم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ یہ ویڈیو 14 اپریل کو منظرعام پر آیا جس میں دکھایا گیا کہ فاروق احمد ڈار ساکن خانصاحب بڈکام کو چلتی ہوئی فوجی گاڑی پر سامنے کے حصہ پر بٹھا کر باندھ دیا گیا تھا۔ ویڈیو میں ایک سپاہی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’پولیس پر پتھر پھینکنے والوں کا یہی انجام ہوگا‘‘۔ علاوہ امیں ایک نوجوان سجاد حسین شیخ کی ہلاکت کے ضمن میں بی ایس ایف کے چند غیرشناخت شدہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT