Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپیں ‘ ایک ہلاک 18زخمی

کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپیں ‘ ایک ہلاک 18زخمی

سرینگر ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان ہلاک اور دیگر 18زخمی ہوگئے جب کہ سنگباری کرنے والے ہجوم اور فوج کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ سینکڑوں افراد جن میں سے بیشتر نوجوان تھے ‘ 4عسکریت پسندوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نعرہ بازی کرتے ہوئے فوج پر سنگباری کرنے لگے ۔ فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شل برسائے ‘ جس کے نتیجہ میں 19 افراد زخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک جو شدید زخمی ہوا تھا بعدازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ باقی زخمی اننت ناگ کے ضلعی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ یہ جھڑپیں ضلع کلگام کے علاقہ میں ہوئی تھیں ‘ سحرکے وقت کارروائی کرتے ہوئے فوج نے حزب المجاہدین کے چار عسکریت پسندوں کو جنوبی کشمیر کے ایک دیہات میں ہلاک کردیا تھا جب کہ ایک فوجی اور ایک شہری بھی ہلاک ہوگئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT