Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں فی الفور صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ :فاروق عبداللہ

کشمیر میں فی الفور صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ :فاروق عبداللہ

سرینگر ۔ /28 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ نے ریاست میں فی الفور صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وادی میں بڑھتی بدامنی کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی صدر راج کے حامی نہیں رہے اور ہمیشہ اس کی مخالفت کرتے رہے لیکن اب کوئی اور راستہ نہیں بچا ۔ نیشنل کانفرنس سربراہ نے حال ہی میں نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی ریاست کی موجودہ صورتحال کا پرامن حل چاہتے ہیں ۔ وہ بھی موجودہ صورتحال پر فکر مند ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے محبوبہ مفتی حکومت پر تمام محاذوں پر ناکام ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس وقت وادی کشمیر سانحوں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے مابقی ملک میں فرقہ وارانی کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT