Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں لیکچرر کی موت تحویل میں ہوئی ‘ مقامی افراد

کشمیر میں لیکچرر کی موت تحویل میں ہوئی ‘ مقامی افراد

سرینگر 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں مبینہ طور پر فوج کی جانب سے تحویل میں مار پیٹ کے دوران ایک 30 سالہ لیکچرر کی موت پر مزید برہمی پیدا ہوگئی ہے ۔ فوج نے اس ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ہجوم نے شوپیان کے رکن اسمبلی کی قیامگاہ پر حملہ بھی کیا ہے ۔ پلواما ضلع میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فوج اور دوسرے سکیوریٹی اہلکاروں نے گذشتہ شب گاوں پر دھاوا کیا تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں افراد بشمول خواتین اور بچوں کو مارپیٹ کی جس میں وہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوج نے 30 نوجوانوں کو باہر نکالا تھا اور انہیں اپنے کیمپ لے جا کر مار پیٹ کی ۔ ان کا الزام ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں فوج نے شبیر احمد منگو کی نعش گاؤوں والوں کے حوالے کردی ۔

TOPPOPULARRECENT