Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / کشمیر میں مزید تشدد ہوگا ، حافظ سعیدکی دھمکی

کشمیر میں مزید تشدد ہوگا ، حافظ سعیدکی دھمکی

لاہور 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انتہا پسند تنظیم لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید نے آج دھمکی دی ہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں مزید تشدد بھڑک اُٹھے گا۔ حافظ سعید کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے اور اِن کے سر پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ پاکستان بھر میں قومی مظاہروں کی قیادت کریں گے تاکہ حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرلینے کیلئے مجبور کیا جاسکے۔ اگر حکومت پاکستان برسوں پرانے کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے امریکہ کی ثالثی کے لئے پرزور مساعی کرنے میں ناکام ہو تو اُسے امریکہ سے دوستی ختم کرنی ہوگی۔ امریکہ نے 2008 ء ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد شبہ کی بنیاد پر لشکر طیبہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اِس تنظیم پر 2015 ء میں پاکستان میں امتناع عائد کردیا گیا ہے لیکن حافظ سعید آزادانہ طور پر سفر کرتے رہتے ہیں اور عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے بھی وہ عوام سے خطاب کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT