Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں مسجد کے باہر گرینڈ دھماکہ 10 مصلیان زخمی ، دوسرا گرینڈ ناکارہ بنادیا گیا

کشمیر میں مسجد کے باہر گرینڈ دھماکہ 10 مصلیان زخمی ، دوسرا گرینڈ ناکارہ بنادیا گیا

سرینگر ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد کے قریب گرینڈ دھماکہ میں آج 10 شہری زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حزب المجاہدین عسکریت پسند کی قیام گاہ کے قریب دھماکو آلہ کا پتہ چلا کر ناکارہ بنادیا ۔ پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سرینگر سے 52 کلو میٹر دور علاقہ ٹرینذ میں ایک مسجد کے باہر ایک گرینڈ نصب کردیا تھا یہ گرینڈ ایک اسٹیل باکس میں رکھ کر ایک سڑک کنارے نصب کردیا تھا اور لاعلمی میں ایک شخص کے چھوتے ہی یہ دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 10 مصلیاں زخمی ہوگئے جو کہ صبح فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ 4 زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل اور دیگر 6 کو شوپیاں کے ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا جن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد ایک اور اسٹیل باکس میں دوسرا گرینڈ پایا گیا چونکہ علاقہ پہلی پورہ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند وسیم ملا کی قیام گاہ کے قریب نصب کیا گیا تھا ۔ بم ڈیسپوزل اسکواڈ نے فی الفور وہاں پہنچ کر گرینڈ کو بے اثر کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT