Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں مکمل ہڑتال‘ شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں

کشمیر میں مکمل ہڑتال‘ شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں

سری نگر ، 21مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں اتوار کو مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقع پر مکمل ہڑتال سے معمول کی زندگی مفلوج رہی۔ ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی تھی۔ انہوں نے دونوں حریت رہنماؤں کی برسیوں کے موقع پر آج سری نگر کے تاریخی عیدگاہ کے مزاز شہداء پر فاتحہ خوانی کی تقریب اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وہاں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔تاہم کشمیر انتظامیہ نے سری نگر کے پائین شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ اور متعدد سینئر علیحدگی پسند راہنماؤں کو نظربند کرکے علیحدگی پسند قیادت کی طرف مشتہر کردہ پروگرام کو ناکام بنادیا۔ علیحدگی پسند قیادت نے اپنے مشتہر کردہ پروگرام میں کشمیری عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 21مئی کو مزار شہداء عیدگاہ سری نگر کے جلسہ خراج عقیدت کو کامیاب بنانے کے لئے اس روز مزار شہداء کا رخ کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT