Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں مہم ختم، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

کشمیر میں مہم ختم، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

سرینگر 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان انکاؤنٹر کے بعد شروع کی گئی تلاشی مہم ختم ہو گئی کیونکہ جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی مہم دستے (ایس او جی) نے پلوامہ کے کئی مقامات پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ سیکورٹی دستے جب پلوامہ کے باٹنورے لسیپوراپہنچے تو وہاں روپوش جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور کچھ وقت تک فائرنگ چلتی رہی۔ اس کے بعد اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر بھیجا گیا۔ کچھ وقت کے لئے اندھیرے کی وجہ سے مہم کو روکا بھی گیا تاکہ کسی شہری کا اس میں جانی نقصان نہ ہو ۔ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مہم کا آغاز کیا لیکن جنگجوؤں کے فرارہونے کی وجہ سے مہم کو ختم کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT