Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں چھٹے روز بھی اخبارات کی اشاعت نہیں ہوئی

کشمیر میں چھٹے روز بھی اخبارات کی اشاعت نہیں ہوئی

سرینگر ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) کرفیو والی وادی کشمیر میں مقامی اخبارات آج لگاتار چھٹے روز عوام کے ہاتھوں نہیں پہونچ پائے ، حالانکہ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ان کی طباعت اور اشاعت پر کوئی تحدیدات عائد نہیں ہے ۔ کوئی بھی مقامی اخبار چاہے انگریزی ہو ، اردو یا کشمیری وادی میں دستیاب نہیں ہوا ، کیونکہ اخبار مالکین نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کی شب مبینہ پابندی کے بعد اخبارات کی اشاعت عمل میں نہ لائی جائے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان جاری کرنا چاہئے جس میں ضمانت دی جائے کہ میڈیا کی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی ۔ اخبار مالکین کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے طباعتی مراکز پر دھاوے کرتے ہوئے اخبارات اور طباعتی سامان ضبط کرلئے ، حتیٰ کہ پرنٹنگ اسٹاف کو محروس بھی کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT