Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں کرفیو ‘ کئی علاقوں تک توسیع ۔امتناعی احکام نافذ

کشمیر میں کرفیو ‘ کئی علاقوں تک توسیع ۔امتناعی احکام نافذ

سرینگر 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں کرفیو کو کئی علاقوں تک توسیع دیدی گئی ہے کیونکہ یہاں علیحدگی پسندوں نے ایک مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ وادی میں مابقی علاقوں میں نقل و حرکت پر تحدیدات عائد کردی گئی ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سارے سرینگر ضلع اور اننت ناگ ٹاؤن میں کرفیو نافذ ہے لیکن اسے کئی دوسرے علاقوں تک احتیاطی اقدامات کے طور پر توسیع دیدی گئی ہے ۔ کچھ عناصر نے یہاں لال چوک تک مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گندربل ٹاؤن ‘ اونتی پورہ ‘ ٹرال ‘ پامپور ‘ بارہمولہ ٹاؤن ‘ سوپور ٹاؤن ‘ بندی پورہ ٹاؤن ‘ کلوسہ ‘ پپچن اور آجار علاقوں تک کرفیو کو توسیع دیدی گئی ہے ۔ کرفیو کے باوجود علیحدگی پسند عناصر نے آج کشمیر میں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرایا ۔ آج پاکستان کا یوم آزادی ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی ان پرچموں کا پتہ چلا سکیوریٹی فورسیس نے انہیں نکال دیا ۔ حکام نے یہاں علیحدگی پسندوں کے مارچ کے اعلان کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا ہے جبکہ کئی علاقوںمیں امتناعی احکام نافذ کردئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT