Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں کرکٹ کھلاڑیوں نے پاکستانی ترانہ پڑھا

کشمیر میں کرکٹ کھلاڑیوں نے پاکستانی ترانہ پڑھا

سرینگر ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع گندربل میں کرکٹ کھلاڑیوں کو پاکستانی قومی ترانہ پڑھتے دیکھا گیا۔ اس سلسلہ میں ا یک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل ایس پی وید نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور ٹورنمنٹ کے منتظمین کو طلب کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی اس وقت کی جبکہ ویڈیو میں کرکٹ ٹیم کے ارکان کو پاکستانی ٹیم کا یونیفارم پہنے پاکستانی ترانہ پڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔
ایمبے ویلی کا ہراج کرنے سہارا کو انتباہ : سپریم کورٹ
نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا ہیکہ سہارا گروپ 17 اپریل تک سیبی سہارا  اکاؤنٹ میں 5092.6 کروڑ روپئے جمع کرانے میں ناکام رہے تو پھر عدالت پونے میں واقع 39,000 کروڑ روپئے مالیتی ایمبے ویلی کا ہراج کرنے کیلئے مجبور ہوجائے گی۔ جسٹس دیپک مشرا کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ عدالت نے 17 اپریل تک رقم جمع کرانے کیلئے جو حکم جاری کیا تھا اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT