Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں کونسل اجلاس ملتوی تشکیل حکومت پر پیشرفت ممکن

کشمیر میں کونسل اجلاس ملتوی تشکیل حکومت پر پیشرفت ممکن

سرینگر 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر ریاستی انتظامی کونسل کے اجلاس کو آج ملتوی کردیا گیا کیونکہ ریاست میں تشکیل حکومت کے تعلق سے بی جے پی اور پی ڈی پی کے مابین تعطل ختم ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ اس کونسل کے صدر نشین گورنر این این ووہرہ ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے اجلاس کے التوا کی کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ ریاستی انتظامی کونسل کا اجلاس آج ہونے والا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ریاستمیں تشکیل حکومت کے تعلق سے تعطل برقرار ہے ایسے میں ریاستی انتظامی کونسل کے اجلاس میں مالیاتی سال 2016-17 کیلئے بجٹ تجاوز پر غور کرنے کا ایجنڈہ تھا ۔ یہ التوا ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ کل وزیر فینانس ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ مرکزی حکومت جموںو کشمیر کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے ۔ اسسے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کے مابینر یاست میں تشکیل حکومت کے تعلق سے کچھ پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریاست میں 8 جنوری سے گورنر راج نافذ ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت ریاست کے تمام علاقوںکی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کی پابند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT