Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ہندوستان کی طویل ترین زمین دوز سڑک

کشمیر میں ہندوستان کی طویل ترین زمین دوز سڑک

وزیراعظم مودی 2 اپریل کو افتتاح کریں گے ۔ سرینگر و جموں کا فاصلہ کم ہوگا
جموں ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر تعمیر کردہ ہندوستان کی طویل ترین زمین دوز سڑک کو قوم کے نام معنون کریں گے، جس سے جموں اور سرینگر کے درمیان فاصلہ لگ بھگ 30 کیلومیٹر کم ہوجائے گا۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے پی ایم او جتندر سنگھ نے آج نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وزیراعظم جے کے ہائی وے پر چینانی ناشری ٹنل کا افتتاح 2 ؍ اپریل کو کریں گے۔ مودی اس موقع پر عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔ عہدیداروں نے کہا کہ 9.2 کیلومیٹر طویل ’ٹوئن ٹیوب ٹنل‘ جو اِس قومی شاہراہ پر 286 کیلومیٹر طویل چار لین والے پراجکٹ کا حصہ ہے،اسے زیریں ہمالیائی پہاڑی علاقے میں 23 مئی 2011ء شروع کیا گیا تھا اور اس پر 3,720 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ یہ زمین دوز راستہ جو 1200 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے، ہندوستان میں اولین ہوگا جو عالمی معیاری ’’اِنٹگریٹیڈ ٹنل کنٹرول سسٹم‘‘ سے لیس رہے گا جس کے ذریعے ہواداری، فائر کنٹرول، سگنلس، کمیونکیشن اور الیکٹریکل سسٹم خودکار نوعیت کے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT