Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کشمیر میں ہورہی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار

کشمیر میں ہورہی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار

احتجاجیوں پر مسلح فورس کی زیادتیوں اور ہلاکتوں کی مذمت ، سی پی ایم کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسسٹ ) کے پولٹ بیورو نے آج کشمیر میں ہورہی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ اب تک 25 لوگوں کے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں ، ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ برہان وانی اور ان کے ساتھی کی انکاونٹر میں موت کے بعد حالات ابتر ہوگئے اور عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی ۔ پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کے خلاف بے رحم فورس کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ نظم و نسق کو احتجاجیوں کے خلاف زیادتی کرنے والی فورس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔ بے قصور اور غیر مسلح احتجاجیوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سزا دی جانی چاہئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ بڑھتی ہوئی بے چینی اور تشویش کی حالت میں سیکوریٹی فورسیس کی جانب سے غیر مسلح شہریوں کی ہلاکتوں اور جابرانہ پالیسیوں کے خلاف عوام کی برہمی کا اظہار بھی ہے ۔ لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے لیے انتہا پسند گروپس کے کارکنوں کو ان کی سرگرمیوں سے روکنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم سنگباری کرنے والے احتجاجیوں کے خلاف اس طرح کی فورس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT