Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج

کشمیر میں ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج

سرینگر ۔ 8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں معمولات زندگی آج ہڑتال کی وجہ سے مفلوج ہوگئے ۔ علحدگی پسند تنظیموں نے پولیس کارروائی میں ایک نوجوان کی زین کورٹ علاقہ میں ہلاکت کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔عہدیداروں نے احتیاطی اقدام کے طور پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کیلئے 7پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں سختی سے امتناعی احکام نافذ کردیئے تھے ۔ دوکانات اور تجارتی ادارے شہر کے بیشتر علاقوں میں بند رہے ۔

TOPPOPULARRECENT