Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ہڑتال کا 103 واں دن، متعدد قصبوں میں پابندیاں

کشمیر میں ہڑتال کا 103 واں دن، متعدد قصبوں میں پابندیاں

سری نگر ، 19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں ’آزادی جلوسوں‘ کے انعقاد کو روکنے کے لئے آج متعدد قصبوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ رہیں، جبکہ علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر معمولات زندگی مسلسل 103  ویں روز بھی مفلوج رہے۔ تاہم ہڑتال کے باوجود گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سیول لائنز اور مضافاتی علاقوں میں نجی گاڑیوں کی آمدورفت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ادھر بالائی شہر میں نقاب پوش افراد کا ایک گروپ جموں وکشمیر بینک کی شاخ میں داخل ہوا اور ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر بینک شاخ میں کیاش کاؤنٹر اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT