Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ہڑتال کا 107 واں دن

کشمیر میں ہڑتال کا 107 واں دن

سری نگر ، 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں ہڑتال کے باعث اتوار کو مسلسل 107 ویں روز بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔تاہم سنگبازوں اور علیحدگی پسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے بعد مظاہروں کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔وادی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران کم از کم دس ہزار افراد کو سنگباری، مظاہرے منظم کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کے الزامات میں حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ سینکڑوں افراد پر متنازعہ قانون پی ایس اے کا اطلاق کیا جاچکا ہے ۔جن افراد پر پی ایس اے کا اطلاق ہوا ہے ، اُن میں سے بیشتر کو وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ حکومت نے وادی میں احتجاجی لہر کو توڑنے سرگرم سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT