Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

کشمیر میں ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

SRINAGAR, JULY 26 (UNI)- Shoppers throng Hari Singh High Street in Srinagar as normal activities resumed after yesterdays general strike called by separatists in Kashmir valley, on Wednesday. UNI PHOTO-25U

سری نگر ، 26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے ہاتھوں 7 علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کے بعد آج معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی تھی۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے بیشتر حصوں میں منگل کو عائد کردہ پابندیاں ہٹالی گئیں جبکہ جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بحال کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پائین شہر کے کسی بھی علاقہ میں آج کوئی پابندیاں نافذ نہیں ہیں۔ یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے آج صبح پائین شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا، انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر جو رکاوٹیں منگل کی صبح کھڑی کی گئی تھیں، ان کو ہٹالیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں سے بھی رکاوٹیں ہٹالی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT