Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں 2 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں 2 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شمالی کشمیر میں ضلع بنڈی پورہ کے گوریز سیکٹر میں فوج نے آج سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل این این جوشی نے بتایا کہ کل شب لائن آف کنٹرول سے متصل سرحد پر متعین دستوں نے عسکریت پسندوں کو اس وقت روک لیا جب وہ سرحد پار سے وادی میں گھسنے کی کوشش میں تھے ۔ دریں اثناء فائرنگ کے تبادلہ میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ انکاونٹر کے مقام سے AK-47 ریفلس برآمد ہوئے ہیں جب کہ اس علاقہ میں تلاشی مہم جاری ہے ۔ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT