Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / کشمیر پالیسی کیلئے پاکستان میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کشمیر پالیسی کیلئے پاکستان میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد۔ 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کشمیر کے لئے دیرپا اور حقیقت پسندانہ پالیسی تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں دفاع، داخلہ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے سینئر حکام کو شامل کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے پاکستان کی سینیٹ میں کل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے صدر خارجہ سیکرٹری اعجاز چودھری ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر کمیٹی میں اور ارکان کو شامل کیا جائے گا۔سینیٹ نے شروع میں ایک ورکنگ کمیٹی کی تقرری کی تجویز دی تھی جس میں پارلیمنٹ کی دفاعی اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے سربراہ شامل کئے جاتے تھے لیکن حکومت نے اب ہندستان کے بارے میں پالیسی طے کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعاتی سیکرٹری کی صدارت میں تقرری کمیٹی ہندستان کو جواب دینے کے لئے حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی۔ اس کے علاوہ وہ کشمیر کے حالات کو بھی اجاگر کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT