Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / کشمیر پاکستان کی شہہ رگ : صدر پاکستان

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ : صدر پاکستان

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)صدر پاکستان ممنون حسین نے آج کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیتے ہوئے اس دیرینہ تنازعہ کی ہندوستان کے ساتھ پرامن یکسوئی کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند قوم ہے اور دیگر ممالک سے اپنے تعلقات پرامن رکھنا چاہتے ہیں۔ خاص طورپر پڑوسیوں سے تنازعات کی پرامن یکسوئی کے خواہاں ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے مظفرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔ ممنون حسین نے بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT