Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / کشمیر پر تمام جماعتیں بیک آواز، ایک اچھا پیغام: مودی

کشمیر پر تمام جماعتیں بیک آواز، ایک اچھا پیغام: مودی

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تمام جماعتوں نے ایک ہی آواز میں بات کی اور دعوی کیا کہ اس سے ایک صحیح پیغام گیا ہے اور ملک کو فائدہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کل پھر سے شروع ہونے والے پارلیمانی مانسون اجلاس سے ایک دن قبل آج یہاں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں وزیراعظم نے یہ ریمارک کیا۔ سرکارکے مطابق مودی نے کہا کہ کشمیر کے حالات پر مختلف جماعتیں بیان دی ہیں جس سے ملک کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس سے ایک اچھا پیغام گیا ہے۔ اور اس کے لئے میں تمام جماعتوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہم عوام اور جماعتوں، دونوں ہی کی نمائندگی کرتے ہیں اور قومی مفاد کو ہرچیز سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چند دن سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT