Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر پر پاکستانی پینل کی رپورٹ سے حقیقت بے نقاب: شیوسینا

کشمیر پر پاکستانی پینل کی رپورٹ سے حقیقت بے نقاب: شیوسینا

ممبئی۔/4فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی پارلیمانی پینل نے حکومت کو کشمیر میں عسکریت پسند گروپس کی حوصلہ افزائی نہ کرنے کے مشورہ کا حوالہ دیتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ اس رپورٹ سے پڑوسی ملک کے چہرہ پرسے جھوٹ کا نقاب خودبخود اُتر جاتا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا ‘ کے اداریہ میں لکھا گیا کہ ’’ پارلیمانی پینل نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے اور اس کے ذریعہ پاکستانی سیاستدانوں کو شرم سے اپنے چہرے چھپانے پر مجبور کردیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان گزشتہ 25سال سے یہ کہتا آرہا ہے کہ کشمیر میں دہشت گرد سرگرمیوں اور مداخلت کار ی کے پس پردہ پاکستان ملوث ہے، لیکن حکومت پاکستان اس کی تردید کرتی رہی ہے۔ اس رپورٹ نے پڑوسی ملک کی حکومت کے چہرے پر موجود نقاب کو ہٹادیا ہے۔ پینل رپورٹ کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف پالیسی کتابچہ تصور کریں اور اس رپورٹ پر سخت موقف اختیار کریں۔

 

جموں کشمیر میں موسم انتہائی سرد
سرینگر۔/4فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں آج موسم انتہائی سرد رہا اور اس علاقہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جاریہ ہفتہ موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اقل ترین درجہ حرارت 3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 3ڈگری کم ہے۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ میں درجہ حرارت 2 ڈگری جبکہ جنوبی کوکرناگ ٹاؤن میں منفی0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تاہم شمالی کشمیر کے گلمرگ میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری کا اضافہ ہوا اور منفی 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT