Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / کشمیر پر چدمبرم کے ریمارک سے کانگریس کا اظہار لاتعلقی

کشمیر پر چدمبرم کے ریمارک سے کانگریس کا اظہار لاتعلقی

نئی دہلی۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کشمیر سے متعلق اپنے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے دیئے گئے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا اور کہا کہ یہ ان کی انفرادی رائے ہوسکتی ہے اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت میں تضاد پایا جاتا ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے بارے اگر کوئی کہتا ہے تو یہ بلاشبہ اس کی انفرادی رائے ہوسکتی ہے۔ کوئی بھی شخص لکھنے اور بولنے کے لئے آزاد ہے ، اس کی اپنی شخصی رائے اور اس کی مرضی اور منشاء ہوتا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ ان کی پارٹی کیا کہہ رہی ہے اور چدمبرم نے کیا ہے ، اس میں فرق ہے۔

TOPPOPULARRECENT