Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر ‘ پنجاب ‘ ہریانہ اور راجستھان سردی کی گرفت میں

کشمیر ‘ پنجاب ‘ ہریانہ اور راجستھان سردی کی گرفت میں

سرینگر ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر اور لداخ کا علاقہ سردی کی لہر کی گرفت میںرہا جب کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد کے نیچے پہنچ گیا ۔ جب کہ موسم بدستور خشک ہے ۔ درجہ حرارت میں چند مقامات جیسے سرینگر اور گلمبرگ میں معمولی سا اضافہ ہوا لیکن اب بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد کے نیچے ہے ۔ چندی گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب شدید سردی آج بھی پنجاب اور ہریانہ کے علاقوں میں محسوس کی گئی جب کہ اقل ترین درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے کئی درجہ کم تھا ۔ دونوں ریاستوں کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی تھی ۔
محکمہ موسمیات نے اپنی پیش قیاسی میں کہا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب اور ہریانہ میں اوسط سے لیکر گہری دھند دیکھی جائے گی ۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سردی کی لہر راجستھان میں بھی آج جاری رہی ۔ چرو اس ریاست کا سرد ترین مقام تھا جہاں اقل ترین درجہ حراست 2.5 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT