Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / کشمیر ڈے کے موقع پر حافظ سعید کی مخالف ہند ریلی

کشمیر ڈے کے موقع پر حافظ سعید کی مخالف ہند ریلی

کئی شہروں میں جماعت الدعوہ کے مظاہرے ۔ ہندوستان سے تعلقات منقطع کرلینے نواز شریف سے مطالبہ
لاہور 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت الدعوہ کے سربراہ اور ممبئی حملوں کے اصل سرغنہ حافظ سعید نے آج اسلام آباد میں ایک مارچ کی قیادت کی اور ان کی تنظیم نے کئی شہروں میں مظاہرے منعقد کئے ۔ ان مظاہروں اورم ارچ میں کشمیر مسئلہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ واضح رہے کہ کل ہی ہندوستان نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ حافظ سعید پر لگام کسے ۔ حافظ سعید نے ایک دن قبل ہی ہندوستان کو خبردار کیا تھا کہ اس کے خلاف پٹھان کوٹ انداز کے حملے ہونگے ۔ جماعت الدعوہ کے کارکنوں نے لاہور ‘ فیصل آباد ‘ اسلام آباد ‘ کراچی ‘ پشاور اور مظفر آباد جیسے شہروں میں یوم کشمیر یگانگت کے موقع پر ریالیوں کا اہتمام کیا ۔ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اسلام آباد میں ایک ریلی کی قیادت کی جبکہ ان کے رشتہ دار حافظ عبدالرحمن مکی نے لاہور میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ برسر اقتدار پاکستان مسلم لیگ ( نواز گروپ ) ‘ جماعت اسلامی اور دوسری سیاسی جماعتوں و مذہبی تنظیموں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یگانگت کیلئے ریلیوں کا اہتمام کیا ۔ جماعت الدعوہ کی جانب سے لاہور میں کئی کیمپس بھی منعقد کئے جن میں مبینہ طور پر کشمیر میں ہوئے مظالم کو دکھایا گیا ہے ۔ میرپور میں کل کشمیر یگانگت کانفرنس سے خطابک رتے ہوئے حافظ سعید نے کہا تھا کہ پاکستان کو کشمیری عسکریت پسند لیڈر سید صلاح الدین کا شکرگذار ہونا چاہئے جو متحدہ جہاد کونسل کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے پٹھان کوٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ سید صلاح الدین پاکستان کے بہی خواہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو پٹھان کوٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک پریشانی سے باہر نکالا ہے ۔ پاکستان کو چاہئے کہ ان کا شکریہ ادا کرے ۔ حافظ سعید نے خبردار کیا تھا کہ اگر کشمیر میں جنگ کو مزید طوالت دی گئی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی ۔ ہندوستان نے کل ہی پاکستان سے کہا تھا کہ وہ جماعت الدعوہ کے سربراہ پر لگام کسے ۔ ہندوستان نے حافظ سعید کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ جماعت الدعوہ کے سربراہ نے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر وہ جدوجہد آزادی کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ہر بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ہمارا دستور بھی ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہہم کشمیری جدوجہد کی تائید کریں۔ حافظ سعید نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ ہندوستان سے تعلقات منقطع کرلیں اور کہا کہ جب تک کشمیر کو آزادی نہیں دلائی جاتی اس وقت تک کوئی تعلقات نہیں رکھے جانے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوہ کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاچکا ہے اور ڈسمبر 2008 میں حافظ سعید کو ایک دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے سر پر 10 ملین ڈالرس کا انعام رکھا گیا ہے ۔ حافظ سعید پر 2008 میں ممبئی دہشت گرد حملوں کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے ۔

نواز شریف کا فوجی سربراہ کے ساتھ اجلاس
اسلام آباد /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے دشمن بیرونی انٹلی جنس ایجنسیوں کے رول اور ان کی وجہ سے ملک میں ممکنہ عدم استحکام کی صورت حال کے بارے میں غور و خوض کیا۔ انٹرسروسیز پبلک ریلیشنز کے مطابق دونوں نے اسلام آباد میں واقع آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرس میں میٹنگ منعقد کی، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل نے ملک بھر میں جاری کارروائیوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے ہونے والے فائدوں کو تقویت پہنچائی جاسکے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT