Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کا بحران غیر مہلک طریقہ سے حل کیا جائے:رام مادھو

کشمیر کا بحران غیر مہلک طریقہ سے حل کیا جائے:رام مادھو

نئی دہلی ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رام مادھو نے کشمیر کی جھڑپوں اور ان میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کو بدبختانہ اور المناک قرار دیا اور کہا کہ کشمیر کے بحران کی یکسوئی کیلئے غیر مہلک حل تلاش کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کشمیر میں معمول کے حالات بحال کرنے میں مدد دیں ۔کل رام مادھو نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی انتہائی اہمیت ہے ۔

 

ضلع پریشد اور رات کے اسکولس کی بہتری ترجیح:جاؤڈیکر
ممبئی ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی اولین ترجیح ضلع پریشد اسکولس اور نائٹ اسکولس کو بہتر بنانا ہوگی ۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے جو حال ہی میں اپنے عہدہ کا جائزہ لے چکے ہیں گوپال کرشنا گوکھلے نائٹ اسکول دادر کا کل شام دورہ کرنے اور طلبہ سے بات چیت کرنے کے دوران تیقن دیا کہ غریب طلبہ کے ذوق و شوق میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ۔ چنانچہ نائٹ اسکولس اور ضلع پریشد اسکولس کے تعلیمی معیاری میں اضافہ کو حکومت اولین ترجیح دے گی ‘ تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نائٹ اسکولس اہم تعلیمی ادارے ہیں جہاں ایسے افراد کو تعلیم دی جاتی ہے جو دن کے وقت اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT