Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / کشمیر کا حل استصواب عامہ :نواز شریف

کشمیر کا حل استصواب عامہ :نواز شریف

اسلام آباد ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں استصواب عامہ ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ پاکستان اسے جغرافیائی یا سرحدی مسئلہ تصور نہیں کرتا ۔ آسیہ اندرابی نے نواز شریف کو پہلے ایک مکتوب میں کشمیر کاز کیلئے ان کے رول کی ستائش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT