Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کور کمانڈر کی گورنر ووہرہ سے ملاقات

کشمیر کور کمانڈر کی گورنر ووہرہ سے ملاقات

سرینگر۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں حالیہ بدامنی کے درمیان فوج کے سرینگر میں قائم کور کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ایس کے دوا نے آج ریاستی گورنر این این ووہرہ سے راج بھون میں ملاقات کی اور انہیں وادی کی صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ کمانڈر اور گورنر کی ملاقات فوج کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولا کے سیکٹر اڑی نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادینے کے ایک دن بعد ہوئی ہے جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ اس ملاقات کی اہمیت میں اس لئے بھی اضافہ ہوگیا ہیکہ عسکریت پسندوں نے کل علاقہ نوہٹا میں ایک مہلک حملہ کیا ہے۔ تقریباً 10 سال بعد سرینگر کے مضافات میں یہ مہلک حملہ ہوا ہے جس میں سی آر پی ایف کا ایک عہدیدار اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ 11 سی آر پی ایف اور پولیس کے سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ سی آر پی ایف کے آئی جی اتل کلکرنی نے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں تفصیلات سے واقف کروایا تھا۔وادی میں تشدد کے نتیجہ میں اب تک 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT