Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کو کل جماعتی وفد روانہ کیا جائے ‘ اشوک گہلوٹ کی تجویز

کشمیر کو کل جماعتی وفد روانہ کیا جائے ‘ اشوک گہلوٹ کی تجویز

جئے پور 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر اشوک گہلوٹ نے آج کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ کشمیر کو کل جماعتی وفد روانہ کیا جائے تاکہ عوام سے رابطہ کرتے ہوئے عام حالات بحال کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرکے ایک وفد ریاست کو روانہ کیا جاسکے ۔ اس مسئلہ پر مرکز کو چاہئے کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اقدامات کرے اور ریاست میں امن بحال کرنے کی کوشش کی جائے ۔
رگھورام راجن کے جانشین کا جلد اعلان کیا جائے : کانگریس
نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن کے جانشین کا جلد اعلان کیا جائے جو آئندہ ماہ سبکدوش ہونے والے ہیں۔ کانگریس ترجمان راجیو گوڑا نے میڈیا سے کہا کہ راجن 5 ستمبر کو سبکدوش ہونگے اور ابھی تک ان کے جانشین کے انتخاب کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ۔

TOPPOPULARRECENT