Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کی سرکاری عمارت میں عسکریت پسند گھس گئے ‘ فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی سرکاری عمارت میں عسکریت پسند گھس گئے ‘ فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے پامپور علاقہ میں سرکاری عمارت میں چھپے عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسیس کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ اسی عمارت میں جاریہ سال فروری میں خودکش حملہ بھی کیا گیا تھا۔ دو تا تین عسکریت پسند سمجھا جاتا ہیکہ صبح کی اولین ساعتوں میں انٹرپرینر ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (ای ڈی آئی) عمارت میں داخل ہوئے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں چھپے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی زخمی ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے مہم ابھی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق اس احاطہ میں ایک عمارت کو آج صبح آگ لگ گئی۔ فائر ٹنڈرس فوری یہاں پہنچے لیکن سیکوریٹی وجوہات کی بناء انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عسکریت پسندوں نے ای ڈی آئی عمارت کو جاریہ سال دوسری مرتبہ نشانہ بنایا۔ فروری میں کئے گئے حملہ میں سیکوریٹی فورسیس کی کارروائی تقریباً 48 گھنٹے جاری رہی جس میں دو سپاہی بشمول ایک آفیسر اور ایک سیول ملازم ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT