Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / کشمیر کی سیاسی صورتحال کیلئے بی جے پی ، پی ڈی پی ذمہ دار

کشمیر کی سیاسی صورتحال کیلئے بی جے پی ، پی ڈی پی ذمہ دار

جموں ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کانگریس نے آج بی جے پی اور پی ڈی پی کو ریاست کی جاریہ سیاسی غیریقینی کیفیت کیلئے موردالزام ٹھہرایا ہے اور ان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی غلام احمد میر نے جموں کے علاقہ کھور میں منعقدہ ایک ریالی سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی ریاست کے موجودہ بحران اور نراج کیلئے ذمہ دار ہیں۔ صرف کانگریس عوام کی امنگوں کی نمائندہ ہے اور یہی پارٹی ہے جو ریاست کے تمام تینوں خطوں کے عوام سے انصاف کو یقینی بناسکتی ہے۔ ریاست میں تشکیل حکومت کے بارے میں جاری تعطل کا حوالہ دیتے ہوئے غلام احمد نے پی ڈی پی اور بی جے پی پر اتحاد کے ایجنڈہ کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے ساتھ غلاموں جیسا برتاؤ کررہی ہیں اور موجودہ سیاسی ڈرامہ ان کی عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔

TOPPOPULARRECENT