Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی مسلسل نظر

کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی مسلسل نظر

اقوام متحدہ 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہاکہ وہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ عالمی ادارہ نے ہندوستان اور پاکستان دونوں سے زیادہ تعمیری نقطہ نظر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔ اقوام متحدہ نے بار بار دونوں ممالک کو اِس بات کی ضرورت کا احساس دلایا ہے کہ اُنھیں اِس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا اور حقائق سے واقفیت حاصل کرے گا۔ ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوجی مبصرین گروپ قیام کئے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے آج اِس کی اطلاع دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT