Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہاں کے عوام کو حق خود اختیاری کی تائید کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) ایاز امین مدنی نے جو 19 تا 21 اگست پاکستان کے دورہ پر ہیں، او آئی سی کی تشویش سے واقف کرایا۔ یہ دعویٰ کیا گیا کہ مدنی کا دورۂ پاکستان دراصل کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے تھا۔ وزیراعظم کے مشیر اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجس بالخصوص کشمیر کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مدنی نے کشمیر میں بے قصور مسلمانوں کی ہلاکت اور ہندوستانی فوج کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے بے جا استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT