Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی سلامتی کونسل سے رکن ممالک کے سفرا سے بات چیت

کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی سلامتی کونسل سے رکن ممالک کے سفرا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کروایا اور غیرجانبدار، آزاد و منصفانہ استصواب عامہ کے انعقاد کے ذریعہ وادی کشمیر کے عوام کے تئیں اپنے عہد کی تکمیل کریں۔ وزیراعظم کے خصوصی مددگار برائے امورخارجہ سید طارق فاطمی نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں سے بات چیت کی۔ دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بات چیت میں کشمیر میں امن و سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ علاوہ ازیں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ اور پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق بشمول حق خود ارادیت دینے کے مطالبہ پر بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT