Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کی لوک عدالت میں ایک دن میں 24ہزار مقدمات کا فیصلہ

کشمیر کی لوک عدالت میں ایک دن میں 24ہزار مقدمات کا فیصلہ

جموں ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر قانونی خدمات اتھاریٹی لوک عدالت کا آج ہائیکورٹ اور ضلع عدالتوں کے احاطہ میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ قومی لوک عدالت کل منعقد کی گئی تھی جس کی سرپرستی چیف جسٹس ہائیکورٹ این پال وسنتاکمار کررہے تھے ۔ وہ ضلعی لوک عدالتوں کے سرپرست بھی ہیں ۔ رکن معتمد آر این وٹل نے کہا کہ 24,800مقدمات کا آج فیصلہ کیا گیا ۔ ان میں 278 موٹر حادثات کے مقدمے بھی تھے ۔ 12.84کروڑ روپئے بطور معاوضہ وصول کئے گئے اور 671 بینک قرضہ جات کے 10.51 کروڑ روپئے وصول کئے گئے ۔ ہائیکورٹ نے لوک عدالت کی دو بنچس قائم ہیں جن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس بنسی لال بٹ اور او پی شرما ہیں ۔
بنگال میں 90لاکھ روپئے برآمد
سلیگوڑی؍کولکاتہ۔13 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) مغربی نگال کے کاروباری شہر سلیگوڑی میں 500اور 1000روپے کی نوٹوں کی 90لاکھ کی نقد رقم کیساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ دارجلنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امت کمار جوالگی نے کہا کہ کل رات ایک ایس یو وی کار میں نوٹوں کو لے جارہے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT