Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کی پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، ایک ملازم ہلاک

کشمیر کی پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، ایک ملازم ہلاک

سرینگر ۔ 18 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )عسکریت پسندوں نے آج ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جو سوپور میں ایک مسجد کی حفاظت کیلئے سرینگر سے تقریباً 52 کیلومیٹر کے فاصلے پر قائم کی گئی تھی ۔ اس حملے میں ایک پولیس ملازم اور ایک شہری ہلاک ہوگیا ۔ عسکریت پسندوں نے تجر شریف علاقہ میںجو ضلع بارہمولہ کے علاقہ سوپور میں واقع ہے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پولیس چوکی سلطان العارفین مخدوم مسجد کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی تھی ۔ پولیس کانسٹیبل فیاض احمد حملے میں زخمی ہوگیا تھا ، اُسے سوپور ٹاؤن کے دواخانے منتقل کیاگیا جہاں وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس حملے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا ۔ عسکریت پسندوں نے زخمی ملازم پولیس سے آئی این ایس اے ایس رائفل چھین لی اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ مقام واردات پر پولیس کی مزید جمعیت تعینات کردی گئی ہے ۔ واقع کی مزید تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT