Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کشمیر کے حالات پر کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائےمرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سی پی ایم کا مطالبہ

کشمیر کے حالات پر کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائےمرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سی پی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی پی ایم نے آج مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت سے یہ اپیل کی ہے کہ وادی میں جاریہ پرتشدد جھڑپوں کی روک تھام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے ۔ جب کہ حزب المجاہدین کمانڈر کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں تشدد پھوٹ پڑا ہے ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو نے ایک صحافتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت جس میں بی جے پی حلیف جماعت ہے ۔ ریاست میں جاریہ تشدد کے خاتمہ اور امن کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور گروپس سے مذاکرات کے لیے مرکزی سطح پر پہل کی جاسکے ۔ اور اس خصوص میں وزیر داخلہ کو فی الفور کل جماعتی اجلاس طلب کرنا ہوگا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایک ٹوئیر میں کہا کہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک بن گئی ہے اور حکومت کو فی الفور سیاسی عمل شروع کردینا چاہئے ۔ کشمیر کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا انتظامیہ کو چاہئے کہ احتجاجیوں کے خلاف حد سے زیادہ طاقت استعمال کرنے سے گریز کرے اور قصور وار افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے سزا دی جائے ۔ سی پی ایم نے کہا کہ امن و قانون کی برقراری اور شہری حکمرانی کے لیے انتہا پسند گروپس کی سرگرمیوں کو کچل دیا جائے ۔ سنگباری کرنے والے احتجاجیوں پر طاقت کے استعمال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔

TOPPOPULARRECENT