Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انکائونٹر، 3 عسکریت پسند اور ایک لڑکی ہلاک

کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انکائونٹر، 3 عسکریت پسند اور ایک لڑکی ہلاک

سری نگر۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انتہاپسندوں اور فوج کے درمیان شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انکائونٹر کے دوران تین عسکریت پسند اور ایک نابالغ لڑکی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب لڑکی کے بھائی اور ایک ملازم پولیس کو اس انکائونٹر میں زخم آئے۔ انکائونٹر کا آغاز آج صبح ہوا تھا۔ آج صبح فوج نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا اور دیہات کالاروس میں تلاشی مہم کا آغاز کردیا تھا۔ سراغ رساں محکمہ کی اطلاع پر کہ اس علاقہ میں عسکریت پسند موجود ہیں یہ کارروائی کی گئی تھی۔ جب فوج کارروائی کررہی تھی تو روپوش عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے انکائونٹر کا آغاز ہوگیا۔ تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ تینوں کی نعشیں اور ہتھیار انکائونٹر کے مقام سے دستیاب ہوئے۔ مہلوک عسکریت پسندوں نے ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ 12 سالہ نابالغ لڑکی کنیزا فائرنگ کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک اور اس کا بھائی فیصلہ زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ایک ملازم پولیس بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT