Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / کشمیر کے ضمنی چناؤ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد

کشمیر کے ضمنی چناؤ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد

SRINAGAR, MAR 15 (UNI) Former Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah and Congress President Ghulam Ahmad Mir during a joint press conference in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO -82U

سرینگر میں فاروق عبداللہ کا محبوبہ مفتی کے بھائی سے مقابلہ ۔ اننت ناگ میں غلام احمد کانگریسی امیدوار
سرینگر ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے فیصلہ کیا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے لوک سبھا ضمنی چناؤ مشترکہ طور پر لڑیں گے، جو برسراقتدار پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط کے خلاف متحدہ لڑائی پیش کرنے کی سعی ہے۔ ریاست کی بڑی اپوزیشن پارٹیوں نے کہا کہ صدر نیشنل کانفرنس (این سی) فاروق عبداللہ سرینگر حلقہ سے چناؤ لڑیں گے، جبکہ اننت ناگ سے ضمنی چناؤ کا سامنا جے کے پی سی سی سربراہ غلام احمد میر کریں گے۔ گزشتہ چند یوم سے این سی اور کانگریس دونوں پارٹیوں نے داخلی سطح پر جائزے لئے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر ہمیں سرینگر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقوں میں موجودہ حکومت کے امیدواروں کو واقعی شکست دینا ہے تو انتخابات مل کر لڑنا بہترین کام ہوگا۔ نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ سرینگر حلقہ سے ہم این سی امیدوار کھڑا کریں گے اور اننت ناگ سے کانگریس امیدوار۔ عمر عبداللہ کے ساتھ صدر جموں اینڈ کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی غلام احمد میر اور دیگر این سی اور کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔ سابق چیف منسٹر نے کہا: ’’ہم متحدہ لڑائی لڑنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی کشمیر کے میرے تمام رفقاء میر کی کامیابی کیلئے کام کریں گے۔ اسی طرح میر نے مجھے یقین دلایا ہے کہ کانگریس اور اس کے دوست مل کر فاروق عبداللہ کو بڑی اکثریت سے کامیاب بنانے کی کوششیں کریں گے۔‘‘ برسراقتدار پی ڈی پی نے اننت ناگ نشست سے بانی پی ڈی پی مفتی محمد سعید مرحوم کے سنیماٹوگرافر سے سیاستدان بننے والے فرزند مفتی تصدق حسین کو انتخابی میدان میں کھڑا کیا ہے۔ یہ نشست حسین کی ہمشیرہ اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے خالی کی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نذیر احمد خان جو حال میں کانگریس سے پی ڈی پی میں شامل ہوئے، باوقار سرینگر لوک سبھا سیٹ سے ضمنی چناؤ لڑیں گے۔ سرینگر حلقہ میں 9 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اننت ناگ میں پولنگ 12 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT