Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کے علاقہ ادھم پور میں زخمی دو افراد ایمس دہلی منتقل

کشمیر کے علاقہ ادھم پور میں زخمی دو افراد ایمس دہلی منتقل

جموں۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو لاری والے جنہیں سرکاری میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جب کہ اُن کی لاری پر ادھم پور ضلع میں پٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا آج علاج کیلئے بذریعہ طیارہ دہلی کے ایمس ہاسپٹل منتقل کئے گئے ۔ 19سالہ زاہد احمداور 35سالہ شوکت احمد شدید جھلس گئے تھے ‘انہیں کل شام ادھم پور کے ہاسپٹل سے ایمس ہاسپٹل نئی دہلی منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹر آر رتن پال کے بموجب  ڈیویژنل کمشنر پون کوتوال ایمس ہاسپٹل کے ڈاکٹر سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ڈاکٹروں کی سفارت پر کارروائی کی جائے گی ۔ایک زخمی 40فیصد اور دوسرا 70فیصد جھلس گیا ہے ۔ مریضوں کے زخموں کا علاج ایمس نئی دہلی میں کیا جارہا ہے ۔ 40فیصد جھلسے ہوئے شخص کی حالت مستحکم ہے ۔دوسرا شخص جو 70فیصد جھلس گیا ہے ایمس میں زیر علاج ہے ۔تین افراد بشمول ایک ملازم پولیس جھلس گئے تھے جب کہ کشمیر جانے والی لاری پر ضلع ادھم پور میں جمعہ کی رات پٹرول بم حملہ کیا گیا تھا ۔ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT