Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کشمیر :گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، آبائی علاقہ میں احتجاج

کشمیر :گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، آبائی علاقہ میں احتجاج

سرینگر 19مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقہ میں جمعہ کے روز ایک 45 سالہ شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کی گئی۔ نعش کی برآمدگی کے بعد مقتول شخص کے آبائی گاؤں گڈورہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے نیوہ میں جمعہ کی صبح اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب کچھ مقامی لوگوں نے علاقہ سے گذرنے والے ایک نالہ میں ایک نعش دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد ایک پولیس پارٹی کی موجودگی میں نعش نالے سے باہر نکالی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوک شخص کی شناخت محمد یوسف لون ساکن گڈورہ کے بطور کی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ محمد یوسف جمعرات کی صبح سے لاپتہ تھا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک کے جسم میں دو گولیاں پیوست ہوئی تھیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جب گڈورہ کے لوگوں کو محمد یوسف کی ہلاکت کی اطلاع ملی تو انہوں نے بھاری تعداد میں سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا شروع کردیا۔انہوں نے محمد یوسف کے قاتلوں کا فوری پتہ لگانے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT